• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک

لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

19 منزلہ ہوٹل کی عمارت میں آگ لگنے کے وقت 100 سے زائد طلبہ سمیت 200 سے زائد افراد موجود تھے۔

لاہور کے مصروف علاقے گلبرگ میں واقع ایک کثیر منزلہ ہوٹل میں دن ایک بجے بیسمنٹ میں اچانک بوائیلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے دھواں بالائی منزلوں تک جا پہنچا تاہم بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اندر موجود افراد کو ریسکیو کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیف سیکریٹری زاہد زمان سمیت تمام افسران موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو کا موں کی نگرانی کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد سرچ کیا تو 3 افراد کی لاشیں ملیں، جن کی شناخت عمران، شہریار اور ریاض کے نام سے ہوئی۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ 4 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ہوٹل کی تینوں بیسمنٹ میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

بیسمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ ہیں، ہوٹل کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے وقت ہوٹل کی سترہویں منزل پر نجی کالج کی فیئر ویل پارٹی چل رہی تھی جس میں 100 سے زائد طلباء و طالبات شریک تھے جو سب محفوظ رہے۔

قومی خبریں سے مزید