• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل جنرل بھی محسن نقوی کی حیرت انگیز رفتار کے معترف

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی۔ 

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ نے پاک چین دوستی کے لیے کردار ادا کرنے پر قونصل جنرل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا۔

چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی سے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں، پاک چین دو طرفہ تعلقات سے متعلق بھی آپ نے گراں قدر کردار ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں، ستمبر میں چین کا دوبارہ دورہ کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید