ڈسکہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ سٹی ہاؤسنگ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔