سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں نئے فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے، ہمیں اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو۔