لیہ میں چوک اعظم فیصل آباد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
لیہ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔