• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے جہانگیر روڈ کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے کراچی کی جہانگیر روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے منصوبے مکمل کر کے نئی مثال قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود جا کر منصوبوں پر بریفنگ لوں گا، بند کمروں کی میٹنگز کا وقت ختم ہوچکا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جہانگیر روڈ کی اپنی اہمیت ہے، عوام کی تکلیف کا پورا احساس ہے، وہ دن دور نہیں جب کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا۔

قومی خبریں سے مزید