قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی یا نہیں، مشاورت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ملین ڈالر سوال برقرار ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی کا دوہرا معیار مسترد کرتا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے پر مِن و عَن عمل کریں گے۔
اس سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔