• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور امور پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے میانمار کے وزیر خارجہ یوتھان سوئے نے  ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے میانمار کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے معاشی تعاون، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون اور آسیان میں پاکستان کی شمولیت کیلئے میانمار کی حمایت کو سراہا۔ 

اعلامیہ کے مطابق یوتھان سوئے نے میانمار کی قیادت کے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے، میانمار کے  وزیر خارجہ  نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔  

اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ میانمار نے 2025 میں زلزلے میں پاکستان کی بروقت امداد پر بھی وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید