کراچی میں راشد منہاس روڈ کے شاپنگ مال کے باہر لفٹر ڈرائیور اور کار سوار کے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اتوار کو پیش آنے والے واقعے میں جھگڑے کے دوران کار سوارے نے پستول نکال کر دھمکیاں دیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ شاپنگ مال کے ملازم کی مدعیت میں صنعتی ایریا تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے لفٹر ڈرائیور پر اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں اور گالیاں دیں۔
پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام جھگڑا مال کنسٹرکشن گیٹ کے سامنے ہوا، ملزم کے خلاف جان سے مارنےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔