وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ادارے میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تبدیلی اور عوامی خدمات کی جانب توجہ کو سراہا۔
وزیراعظم نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا اعادہ کیا
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ برس نیب نے 6.213 ٹریلین روپےکی ریکوری کی جو ایک ریکارڈ ہے۔
چیئرمین نیب نے تقریباً 5.99 ٹریلین روپے مالیت کی 2.98 ملین ایکڑ ریاستی و جنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کرنے سے آگاہ کیا اور کہا کہ جعلی اور فراڈ ہاؤسنگ اور انویسٹمنٹ اسکیمز کے 115,587 متاثرین کو 180 بلین روپے واپس دلوائے گئے۔