ابوظبی میں صدرِ مملکت آصف زرداری نے یو اے ای کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران مکالمے، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے متحدہ عرب امارات کے قومی وژن برائے رواداری اور انسانی اخوت کو سراہا۔