صدر آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر گفتگو کی گئی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
صدر زرداری نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے یو اے ای کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال اور امن، استحکام و پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں تھے۔