بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک عاشق نے شادی سے انکار پر نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر خاتون کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم ونے اسی نجی کمپنی میں اکاؤنٹینٹ تھا جس نے شادی سے انکار کرنے پر پہلے جھگڑا اور بعد ازاں ایچ آر منیجر کو قتل کر دیا۔
ملزم ونے نے خاتون مینکی شرما کا گلا کاٹ کر پہلے اس کی جان لی اور بعد ازاں لاش کو بوری میں بند کر کے ندی میں بہانے کی کوشش کی۔
ملزم نے مقتول خاتون کا سر ندی میں بہا دیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دھڑ ندی کے پُل پر رکھی بوری سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم ونے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا چاقو، اسکوٹر اور کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔