روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں اگر انہوں نے جوہری عنصر استعمال کیا تو انجام کیا ہوگا۔
روسی انٹیلیجنس سروس ایس وی آر سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں سے یوکرین امن عمل تباہ کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، روس میں دہشت گرد حملوں میں یوکرینی اور مغربی انٹیلیجنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔
صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین اور اس کے اتحادی جس حد تک جا رہے ہیں اس پر انہیں پچھتاوا ہوگا، توانائی اور دیگر اسٹریٹجک تنصیبات کے دفاع کو مضبوط بنانا نہایت اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ فوجی اور دفاعی شعبوں کی خفیہ معلومات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔