• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینیزویلا کا امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

وینزویلا نے سخت الفاظ میں صدر نیکولس مادورو اور ان کی جماعت کے کارکنان کی رہائی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو ریاست ہائے متحدہ امریکا نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، انہیں اب فوراً رہا کیا جانا چاہیے۔

ایوان گل نے امریکی کارروائی کو ’سیاسی آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ 3 جنوری کو امریکی فورسز کی مداخلت میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے اور مادورو کو زبردستی گرفتار کیا گیا جو ایک آئینی صدر ہیں۔

واضح رہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ نیویارک میں امریکی عدالت میں منشیات اسمگلنگ اور دیگر الزامات پر مقدمے کے منتظر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید