• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: چوری شدہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد، ملزم گرفتار

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں برآمد کر کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

شارجہ میں دن دہاڑے ایک گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق سڑکوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا، جس کے بعد تفتیشی عمل مکمل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی اور گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔

شارجہ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑ کر کہیں نہ جائیں کیونکہ یہ کار چوری کا سبب بن سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد خاص طور پر فیول اسٹیشنز اور اسٹورز کے باہر ایسی گاڑیوں پر نظر رکھتے ہیں جنہیں ڈرائیور اسٹارٹ کر کے لاوارث چھوڑ دیتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید