• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ عباسی شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کو اپنے شوہر عدیل حیدر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ دبئی میں کروز پر کروائے گئے اپنے ایک فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اُنہیں سرخ رنگ کا مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر سیاہ رنگ کی شرٹ اور بلیزر کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا۔

جویریہ عباسی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بولڈ لباس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ اداکارہ کا لباس مناسب نہیں ہے، ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ان کی عمر دیکھو اور ان کے کام دیکھو۔

واضح رہے کہ 52 سالہ اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی ہے۔

ان کی پہلی شادی اداکار شمعون عباس سے ہوئی تھی اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہیں جن کا نام ’عنزیلہ عباسی‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید