• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو عملہ 40 منٹ تاخیر سے کیوں پہنچا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گل پلازا آتشزدگی کے دوران ریسکیو 1122 کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچنے میں تقریباً 40 منٹ کی تاخیر کیوں کی؟

سانحہ گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران انسانی جانوں کے بچاؤ کے لیے مناسب اقدام کیوں نہیں اٹھائے گئے۔

گل پلازا کے باہر موجود لوگوں نے اندر اپنے پیاروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع دی پھر بھی آگ بجھانے اور ریسکیو 1122 کے عملے نے گل پلازا کے داخلی دروازے کیوں نہیں توڑے؟

دروازے بند تھے تو کھڑکیاں توڑ کر وہاں پھنسے لوگوں کو کیوں نہ نکالا گیا؟

آگ عمارت کے ایک طرف لگی تھی تو دوسری طرف سے عمارت میں داخل ہو کر لوگوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟

گل پلازا سانحے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے مزید سوال اٹھادیے۔

کمشنر کراچی کی رپورٹ میں حادثے کو سانحے میں تبدیل کرنے کے ذمے داروں کا تعین کیا گیا نہ ہی ان خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی جن سے مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔

قومی خبریں سے مزید