وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔
اسلام اباد میں ایف پی سی سی آئی کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس سے انھوں نے کہا کہ مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بحال ہوا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ہر روز نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لے کرآنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے پالیسی ریٹ کو 7 فیصد پر لائیں۔
احسن اقبال نے کہا تجارتی خسارے کے باعث بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے۔