• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہر بالغ شخص کو 20 منٹ کی اے آئی کے استعمال کی تربیت دی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں ہر بالغ شخص کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی، 20 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہونے والے کورسز میں لوگوں کو سکھایا جائے گا کہ کام کے مقامات پر اے آئی ٹولز کو مؤثر طریقے سے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اس حکومتی اقدام کو بزنس کے ایکسپرٹ پینل اور ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہے۔ اے آئی کی تربیت کے نتیجے میں ورکرز کو معمول کے کاموں سے فراغت ملے گی اور زیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی، کورسز مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل اے آئی فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔

وزراء کا خیال ہے کہ جی سیون ممالک میں برطانیہ تیزی کے ساتھ اے آئی کو اپنائے گا، اے آئی کی مہارت رکھنے والے افراد کی ہر شعبے میں مانگ ہے، لیکن ورکرز کی جانب سے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خدشات بھی موجود ہیں۔

رواں سال کے اوائل میں میکابی تل ابیب کے فٹبال شائقین پر آسٹن ولا کے میچ میں شرکت پر پابندی کے جائزے سے پتہ چلا کہ پولیس نے جس ٹیکنالوجی پر انحصار کیا اس کا نتیجہ درست نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ٹول گروک پر بھی تنقید کی گئی، جس کے ذریعے کسی کی مرضی کے بغیر اس کی جنسی تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔

ٹیکنالوجی سیکریٹری لز کینڈل نے کہا کہ ہم لوگوں کو اے آئی کے خطرات سے بچائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر کوئی اس کے فوائد سے مستفید ہو۔

برطانیہ و یورپ سے مزید