گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
کامران ٹیسوری نے جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست میں لکھا کہ کمیشن بنایا جائے تاکہ واقعہ میں ممکنہ لاپروائی یا قانونی خلاف ورزیاں تلاش کی جاسکیں۔
انہوں نے لکھا کہ جوڈیشل انکوائری سے نہ صرف احتساب بلکہ آئندہ ایسے واقعات روکے جاسکیں گے۔