• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا، سندھ حکومت کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازا کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی تحقیقات کےلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے گل پلازا کے معاملے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ہائیڈرنٹ انچارج کے ڈبلیو ایس بی کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے وقت دو سے ڈھائی ہزار افراد موجود تھے، آگ لگتے ہی کافی لوگ نکل گئے، کافی لوگوں کو ریسکیو اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے نکالا۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ گل پلازا کے بعد ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضلع جنوبی کو معطل کردیا ہے، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہائیڈرنٹ انچارج کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سول ڈیفنس نے گل پلازا کے 2023 سے کئی دورے کیے اور دو نوٹسز دیے گئے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گل پلازا میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر انتظامات نہیں تھے، جب انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا تو ان کی بھی ذمہ داری تھی۔

قومی خبریں سے مزید