کراچی کے علاقے کیماڑی میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب بلدیہ کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔