وزیر اعظم شہباز شریف آج ملک کے بڑے ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں سے معاشی صورتِ حال اور حکومتی اقدامات پر بات کریں گے۔
وزیر اعظم ملکی صنعت، تجارت اور برآمدات میں اضافے سے متعلق اپنا ویژن پیش کریں گے۔
اس موقع پر سرمایہ کاری آسان بنانے اور بزنس میں سہولت سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بات ہوگی۔