وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ2029ء تک 60 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کا ہدف ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگلے دس سال میں پاکستان کو 100 ارب ڈالرز کی برآمدات تک پہنچانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈ اِن پاکستان کو عالمی معیار کا برانڈ بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
احسن اقبال نے گلف فوڈ 2026 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستانی اسٹالز کا معائنہ کیا، نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ گلف فوڈ میں 140 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں۔