کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
یہ ملزمان اسلحے کی خرید و فروخت، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں۔
اس سے متعلق ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔