• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی لاہور کے پتنگ بازی کے سامان کی طلب و رسد میں توازن کیلئے احکامات جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز کی جانب سے پتنگ بازی کے سامان کی طلب و رسد میں توازن کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلع لاہور اور پنجاب کی حدود کے باہر سے سامان لانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، دوسرے اضلاع سے سامان لانے کے لیے پیشگی ٹرانسپورٹیشن اجازت نامہ حاصل کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ صرف رجسٹرڈ تاجروں کو کاروبار کی مشروط اور قانونی اجازت ہو گی، صرف منظور شدہ کمرشل جگہوں پر ہی کاروبار اور اسٹوریج کی اجازت ہے۔

لاہور انتظامیہ کے مطابق رجسٹرڈ تاجر ای بز پورٹل کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن پرمٹ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگوں پر مذہبی، سیاسی، شخصی یا ملکی پرچم جیسی تصاویر ممنوع ہیں، دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکل کے استعمال پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025ء پر عمل درآمد سے محفوظ اور پُرامن تفریح یقینی بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید