• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان کا سینیٹر پلوشہ خان کیساتھ نامناسب رویہ: قائمہ کمیٹی کا 3 فروری کو اجلاس طلب

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے وفاقی وزیر علیم خان پر نامناسب رویے کے الزامات کے پیشِ نظر منگل 3 فروری کو صبح 11 بجے اجلاس طلب کر لیا۔

سینیٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے تحریکِ استحقاق پیش کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ تحریکِ استحقاق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے مبینہ نامناسب رویے سے متعلق تھی۔

واضح رہے کہ علیم خان کا سینیٹر پلوشہ خان کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کا واقعہ 19 دسمبر 2025ء کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید