• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں گٹروں کے ڈھکن لگنا شروع

— فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
— فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور کے بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں مین ہولز کے ڈھکن لگنا شروع ہو گئے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کھلے گٹروں کو بند کرنا شروع کر دیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے سے بچانے کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، ان ڈھکنوں کا چوری ہونا معمول بن گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لگایا گیا ڈھکن کچھ دن بعد غائب ہو جاتا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے کی حدود میں آنے والے مین ہولز کی تعداد 30 ہزار ہے جبکہ 600 سیوریج مین ہولز کے ڈھکن موجود نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق ریٹ رننگ کنٹریکٹ کے لیے 1700 سیوریج مین ہولز کو کور کرنے کا کہا ہے، اتنی تعداد کا مقصد مستقبل میں ڈھکن کے چوری ہونے یا ٹوٹ جانےکے لیے ہے۔

قومی خبریں سے مزید