• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کا تیراہ متاثرین کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے وادیٔ تیراہ آپریشن سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران تیراہ متاثرین کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں سوال اٹھایا کہ حکومت نے آپریشن کی اجازت اسمبلی سے لی ہے یا نہیں؟

اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے آپریشن کی اجازت نہیں دی، صوبائی حکومت نے بھی کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے متاثرین کو امداد کی فراہمی سے متعلق رپورٹ 7 دن میں طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ تیراہ متاثرین کے لیے فنڈز جاری کریں تاکہ وہاں لوگوں کے لیے آسانی پیدا ہو۔

پشاور ہائی کورٹ نے وادیٔ تیراہ کے مشیران اور سیکریٹری محکمۂ ریلیف کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید