چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے کہا ہے کہ بسنت تفریح کا موقع ہے دھاتی تار کا استعمال لیسکو سسٹم کے لیے نقصان دہ ہو گا۔
جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت کی صورت عوام کو تفریح کا موقع دیا ہے عوام اسے اچھائی کی طرف لے کر جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ بسنت پر کہیں بھی بجلی بند نہ ہو، انتظامات مکمل ہیں تاکہ لوگ انجوائے کریں۔