• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بسنت پر آسمان روشن کرنیوالی سرچ لائٹس کی مانگ میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں بسنت قریب آتے ہی آسمان کو روشن کرنے والی سرچ لائٹس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

رات میں پتنگ بازی کے لیے شہری سرچ لائٹس کی دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لائٹس مہنگی تو مل رہی ہیں لیکن ان کے بغیر بسنت ادھوری ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ 2 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کی لائٹس موجود ہیں جو بسنت میں آسمان کو جگمگائیں گی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بسنت 6 سے 8 فروری تک منائی جائے گی۔

ادھر شہر میں بسنت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، شہر میں اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں میں سجا دیا گیا ہے۔

بسنت کے تمام روز مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر میٹرو، اورنج لائن، اسپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں لوگ مفت سفر کر سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید