سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو جوابی خط ارسال کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ خط لکھا، جو اُن موصول ہوا تھا۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو جوابی خط ارسال کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ چیف جسٹس نے خط کا جائزہ لیا ہے۔
خط میں رجسٹرار ہائیکورٹ نے لکھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کمیشن کے قیام کے لیے ٹی او آر طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ سیکریٹری داخلہ انکوائری کمیشن کے لیے ٹی او آر سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کریں۔