• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات کا اعلان، مراد شاہ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ٹی وی رپورٹ) سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ قبل ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اس میں اگر کوئی اور بھی ملوث ہوا تو اس کو بھی سزا ملے گی۔ کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، کسی نے آگ نہیں لگائی، آگ گیارہ سالہ بچے سے لگی۔ رپورٹ کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی کون قصوروار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی پولیس چیف آزاد خان اور کمشنر کراچی حسن نقوی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے بعد خصوصی طور پر کابینہ کا اجلاس ہوا اور سب کمیٹی تشکیل دی گئی، سی ایم نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، آج وزیر اعلیٰ کے پاس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید