• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، لوگو ڈیزائن مقابلے کی تقسیم ایوارڈ تقریب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو ڈیزائن مقابلے کی تقریب تقسیم ایوارڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ 

وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق لوگو ڈیزائن مقابلہ نومبر 2025 میں وزارتِ خارجہ کے زیراہتمام ہوا تھا، مقابلےمیں ملک بھر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈیزائنز موصول ہوئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق شارٹ لسٹنگ کے بعد تین بہترین ڈیزائنرز کو فائنل کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کامیاب ڈیزائنرز کو اسناد اور نقد انعامات دیے۔ 

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کے تخلیقی ٹیلنٹ کی عکاس ہے، نوجوان دوستی اور خیرسگالی کے سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے پاکستان چین دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا۔

قومی خبریں سے مزید