محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کا اعلان کیا، اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں، پاکستان کی تشکیل نو کریں، ادارے آئینی حدود میں رہیں۔