کراچی کے علاقے پاک کالونی، پرانا گولیمار میں واقع کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے جو کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا، اس دوران نامعلوم ملزم فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کیا گیا، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول بڑا بورڈ کا رہائشی، سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔