• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اس وقت سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے: امیر جماعت اسلامی

منعم ظفر خان — فائل فوٹو
منعم ظفر خان — فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شہرِ کراچی اس وقت سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے، ایک کے بعد دوسرا سانحہ ہو رہا ہے، کل بھی شہر میں 17 سے 18 جنازہ اٹھائے گئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ 2 ہفتے گزرنے کے باوجود گل پلازا کے شہداء کی باقیات ورثاء کے حوالے نہیں کی گئیں، جبکہ بتایا یہ گیا کہ 87 افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سانحے سے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بے انتظامی کھل کر سامنے آ گئی ہے، ان کے زیرِ انتظام چلنے والے سارے محکمے ایسی تصویر پیش کر رہے ہیں کہ شاید ان کے پاس کچھ نہیں۔ 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ آگ بجھانے والے ادارے کے پاس آگ سے بچاؤ کا لباس نہیں ہے، ریسکیو 1122 کے پاس بھی آلات موجودہ نہیں تھے، سول ڈیفنس، پی ڈی ایم اے سب محکمے تباہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور وزیرِ اعلیٰ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کر کے مستعفی ہو جاتے، آپ کی پارٹی کا ہی کوئی دوسرا آ جاتا۔

منعم ظفر خان نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت اربوں روپے کے کاغذی پیکجز کے اعلانات کر رہی ہے، بتایا گیا کہ کے ایم سی 46 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید