ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے خاتون سے فراڈ کرنے کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔
فیصلے کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے فرار ہو گیا۔
مدعیہ مقدمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے پلاٹ کی خرید و فروخت پر ایک کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لیٹر دیا گیا وہ جعلی نکلا اور پیسے کیش کروالیے گئے۔