• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا: مریم نواز

مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان کی پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کے قیام پر دلی خوشی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید لیب نہ ہونے سے برآمد کنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 10 سال کی کٹھن محنت کا ثمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے، عوامی خدمت ہمارا شعار ہے، ادارے کا قیام، ادارے میں موجود ہر فرد کی محنت کے مرہونِ منت ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ 38 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای بزنس رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اِن کا کہنا ہے کہ خواتین سائنس دانوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹل تعمیر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید