• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈاکوؤں نے چاندی فروخت کرنیوالے شہری سے کروڑوں روپے لوٹ لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے چاندی فروخت کر کے جانے والے شہری کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ 20 ہزار 22 تولے چاندی فروخت کر کے آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو 2 بیگز میں رکھے 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق دورانِ مزاحمت ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہاتھ اور ٹانگ پر گولی لگی ہے۔

قومی خبریں سے مزید