• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، علی لاریجانی

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔

علی لاریجانی کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ مصنوعی میڈیا کے ذریعے جنگ کے ماحول بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی ماحول کے برعکس مذاکرات کے ڈھانچے کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دے دی۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید