کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز میں جمعرات کو دوسرے رائونڈ میں مقابلہ کریں گے۔ شاہ حسین شاہ پہلے رائونڈ میں انہیں بائی ملنے کے باعث دوسرے رائونڈ میں پہنچے۔ دوسرے رائونڈ میں شاہ حسین شاہ کا مقابلہ یوکرائن اور ازبکستان کے فاتح کھلاڑی سے ہوگا۔