• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آؤٹ ہونے کے بعد کیمرون گرین کے اشارے، عثمان طارق کا ردِعمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن کی نقل اتاری جس کے بعد پاکستانی بولر نے بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے دوران کیمرون گرین عثمان طارق کی گیند پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، جس کے بعد وہ خاصے خفا نظر آئے اور پویلین کی جانب جاتے ہوئے انہوں نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کی نقل اتاری تھی۔

اس حوالے سے پاکستانی اسپنر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے میچ کے بعد عثمان طارق نے انسٹا اسٹوری میں ایک ناراض بچے کی ویڈیو شیئر کی، جو بظاہر کیمرون گرین کے ردِعمل کی جانب اشارہ تھا۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا آؤٹ ہونے کے بعد، اس کے ساتھ ایک ہنستے ہوئے ایموجی کا بھی استعمال کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم صرف 15.4 اوورز میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

90 رنز سے شاندار فتح حاصل کر کے پاکستان ٹیم نے سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید