• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل سبزواری کا مجوزہ آئینی ترمیمی بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سینیٹر فیصل سبزواری کا مجوزہ آئینی ترمیمی بل کل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

بل کے تحت ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام وفاق قائم کرے گا،10 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر میں میٹرو پولیٹن سٹی گورنمنٹ قائم کی جائے گی۔

مقامی حکومتوں کی مدت پہلے اجلاس سے 5 سال تک ہو گی، مئیر یا چیئرمین کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

انتخابات مقامی حکومت کی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل کرائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید