• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن شو میں جویریہ سعود کا بولڈ لباس تنقید کی زد میں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کا برطانیہ میں منعقدہ فیشن شو کے دوران پہنا گیا بولڈ لباس تنقید کی زد میں آ گیا۔

حال ہی میں جویریہ سعود نے پاکستان فیشن ویک (پی ایف ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے ملبوسات کے کلیکشن کی نمائش کی اور اپنی بیٹی جنت اور فلم اسٹار ثناء نواز کے ہمراہ ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

جویریہ سعود نے سلور ہاف بلاؤز اور لانگ جیکٹ کے ساتھ سیاہ ساڑھی زیب تن کی۔

جویریہ سعود کے اس بولڈ لباس پر بعض مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی جویریہ ہیں جو رمضان ٹرانسمیشنز میں مکمل سر ڈھانپ کر میزبانی کرتی نظر آتی ہیں؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمیں جویریہ سعود سے اس کی توقع نہیں تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید