• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 883 پوائنٹس کا اضافہ

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 883 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی  ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

حصص بازار میں 74 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 42 ارب روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 141 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 969 ارب روپے ہوگئی۔

گزشتہ ماہ کے آخری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید