پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کس کھلاڑی کو اپنے پاس رکھیں گی، اس کا فیصلہ آج ہو گا۔
پہلی 6 ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کے لیے آج کی ڈیڈ لائن ہے، 2 نئی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کو آکشن سے قبل ری ٹین رکھنے کے لیے ڈیڈ لائن 6 فروری ہے، فرنچائزز ہر کٹیگری سے 1، 1 کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں، فرنچائزز کو اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔
فرنچائزز کے پاس اپنے چھوڑے گئے اہم کھلاڑیوں کو آکشن میں اٹھانے کا موقع ہو گا، آکشن سے قبل 2 نئی ٹیمیں بھی موجودہ ٹیموں کے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کو رین ٹین کر سکتی ہیں۔
پلاٹینیئم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف میں سے ایک کھلاڑی کو رکھنا ہے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کو ری ٹین کے قوی امکانات ہیں، کراچی کنگز کے پاس پلاٹینیئم میں واحد کھلاڑی حسن علی ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلاٹینیئم میں فہیم اشرف، ابرار احمد اور محمد عامر ہیں، کوئٹہ گلیدی ایٹرز کے ابرار احمد کو ری ٹین کرنے کا امکان ہے۔
ملتان سلطانز کی پلاٹینیئم کیٹیگری میں محمد رضوان ہیں، پشاور زلمی کی پلاٹینیئم کیٹیگری میں بابر اعظم اور صائم ایوب شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی 1 کھلاڑی کو ری ٹین کرنے کے حوالے سے مشکل میں ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس پلاٹینیئم میں شاداب خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، سلمان علی آغا، محمد نواز اور عماد وسیم بھی پلاٹینیئم کیٹیگری کا حصہ ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو ری ٹین کرنے امکان ہے۔