• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے: خواجہ آصف

بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، یہ لوگ اسٹیٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف - فوٹو: فائل
بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، یہ لوگ اسٹیٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، یہ لوگ اسٹیٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ جو ہمارے دشمن ہیں یہ ان کے ایجنٹ ہیں، یہ دشمنوں کی پشت پناہی سے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلی دہائیوں میں بلوچستان میں ترقی ہوئی، سڑکیں اور تعلیمی ادارے بنے۔ جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے، اپنے وسائل پر بھی بلوچوں کو مکمل طور پر حق ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری حراست میں ہے۔ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ 

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے۔ بلوچ عوام کی مدد سے ہم اس پراکسی جارحیت میں افغانستان بھارت کو شکست دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید