• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں لیبیا کے وزیرِاعظم اسامہ سعد حمد، کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر، ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی جبکہ علاقائی و عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کےلیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ 

وزیرِاعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل روابط اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

لیبیائی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قریبی روابط اور مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید